ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگوں کو دوسروں کی زندگی کومتاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: پٹاخوں کولے کرسپریم کورٹ ناراض

لوگوں کو دوسروں کی زندگی کومتاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: پٹاخوں کولے کرسپریم کورٹ ناراض

Wed, 29 Sep 2021 11:37:32    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پابندی کے باوجود پٹاخے جلانے کولے کر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد جشن منانے کیلئے پٹاخے جلائے جاتے ہیں، جن پر حکم کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ہے، وہ سب کچھ جانتے ہوئے خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ایسی خلاف ورزیاں ہزاروں نہیں دسیوں ہزار بارایسی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔ عدالتی احکامات پر عمل کیا جاناچاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، ہم مناسب احکامات جاری کریں گے۔ جسٹس ایم آر شاہ نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کسی کو جوابدہ ہونا چاہیے،ہم لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم نے پہلے کے احکامات بھی دیکھے ہیں، ہماری توجہ دوسروں کی زندگی کے حق پر ہے، ہمارے ملک میں سب سے بڑی مشکل عمل درآمد ہے، ہمارے یہاں قوانین ہیں لیکن ان کو حقیقی جذبے سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: